پیرس(نمائندہ خصوصی) ملکی ترقی و خوش حالی کے لیے ایمان دار قیادت ناگزیر ہے ، موجودہ حکمران غیروں کے سہارے کے بجائے اپنے وسائل سے ملک چلانے کی عادت ڈالیں ، وزیر اعظم کا رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان مذاق بن چکا ہے اور اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد نعیم جنرل سیکرٹری عوامی تحریک فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ، لوگ انصاف کے حصول کے لیے در در کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں ، ان حالات میں مڈ ٹرم الیکشن قوم کی ضرورت بن چکے ہیں