counter easy hit

عبدالستار ایدھی پاکستان کا فخر اور تعارف تھے :چوہدری محمد نعیم

Mohammad Naeem

Mohammad Naeem

پیرس(نمائندہ خصوصی)عبدالستار ایدھی پاکستان کا فخر اور عظیم انسان تھے۔ انہوں نے اپنی خدمت کے ذریعے کروڑوں پاکستانیوں کے دل پر حکومت کی۔خود کو خادم اعلیٰ کہلوانے پر کروڑوں کے اشتہار چھپوانے والے دیکھ لیں کہ عوام کے سچے خادم کو دلوں پر حکومت کرنے کیلئے ایک پائی خرچ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد نعیم جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے فلاحی ادارے کی ایمبولینس سروس شروع کرنے پر ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنا۔ عبدالستار ایدھی پوری دنیا میں پاکستان کا فخر اور تعارف تھے۔