پیرس(نمائندہ خصوصی)نااہل حکومت کے لئے ستمبر ستم گر ثابت ہو گا۔ حکومت کی نااہلی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قصاص دینا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد نعیم جنرل سیکرٹری عوامی تحریک فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا الیکشن جیتنے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ نواز شریف کو مظلوم کشمیریوں سے زیادہ مودی کی دوستی عزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفاداتی اور موروثی سیاست ختم کئے بغیر حقیقی جمہوریت کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ حقیقی احتساب ہوا تو حکمران خاندان جیلوں میں جائے گا۔