پیرس(نمائندہ خصوصی)پنجاب کے حکمران بچوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ صرف 6 ماہ کے دوران سینکڑوں بچے اغوا ہو ئے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد نعیم جنرل سیکرٹری عوامی تحریک فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کیاپولیس کی تمام کارکردگی ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں پر گولیاں چلانااور سیاسی مخالفین کی پکڑ دھکڑ کرنا ہے ؟ وزیر اعلیٰ جواب دیں اربوں روپے کا بجٹ کھانے والی پولیس پنجاب کے بچوں کی حفاظت کیوں نہیں کر سکتی؟ سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈولفن پولیس کی کارکردگی کیا ہے ؟ بچوں کے اغواء ، قتل اور زیادتی کے واقعات پرحکومتی بے حسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔