گجرات (صغیراحمدقمر)وفاقی محتسب اعلیٰ کے سینئر ایڈوائزز ملک محمد اقبال اور ڈائریکٹر محمد رمضان نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں محتسب سیل کے قیام سے لوگوں کو انصاف کے حصول کیلئے محکموں کے چکر لگانے سے نجات ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ محمد سلمان فاروقی (ستارہ امتیاز)کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی سطح دفاتر کے قیام کے ثمرات حاصل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر ضلعی سطح پر شکایات نمٹانے کا یہ سلسلہ03ماہ کیلئے شروع کیا گیا تھا تاہم اس تجربہ کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں اور توقع ہے کہ ضلعی سطح پر مستقل دفاتر قائم کر دئیے جائیں گے یا اس سلسلہ کوہی مزید توسیع دے دی جائیگی تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ وفاتی محتسب اعلی ٰ کی طرف سے3ماہ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے بعد ہی کیا جائیگا۔