پیرس(نمائندہ خصوصی )فرانس کے قومی دن کے موقع پر دہشت گردی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں فرانس کی عوام کے ساتھ ہیں، ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد رزاق سینئر رہنما پاکستان پپلز پارٹی فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ان کی سرکوبی کیلئے تمام کمیونٹی اور ممالک کو مل کر شکست دینا ہو گی،ان دہشت گردوں کے ساتھ ملک کر مقابلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے،انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں کو شامل ہو کر سخت ترین اقمات کر نا ہونگے،تاکہ آنے والی ہماری نسلیں ان عتاب سے محفوظ رہ سکیں، ہم فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں