ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پوری قوم لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب چاہتی ہے ،تمام سیاستدانوں کا کڑا احتساب ہو نے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا ،اگر تحریک انصاف کے کسی رہنما نے بھی کرپشن کی ہے تو اس کے خلاف بھی کاروائی ہو نی چاہئے ،عید کے بعد حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جا ئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ PP174 کے رہنما چوہدری نوشیر مان کی طرف سے مقامی ہوٹل میں دیئے گئے افطار ڈنر کے شرکاء اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس صرف پاکستان تحریک انصاف کا ہی معاملہ نہیں ہے 20 کروڑ عوام تمام سیاستدانوں کا کڑا احتساب چاہتی ہے ،حکمرانوں نے ملکی وسائل کو بے دردی کے ساتھ لوٹا او ر انہیں بیرون ممالک منتقل کیا ،پانامہ لیکس تو ابھی شروعات ہے ابھی تو بہت سے راز کھلنا باقی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد پاکستان تحریک انصاف تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف بھرپور احتجاجی مہم شروع کر رہی ہے اور اس تحریک کے دوران احتجاج کا ہر طریقہ اختیار کیا جا ئے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف اعجاز چوہدری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام لوگوں کا کڑا احتساب کیا جا ئے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ملکی وسائل لوٹنے کی جرات نہ ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وزیر اعظم سمیت سب کا کڑا احتساب چاہتی ہے ،لوٹ مار کرنے والے کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اس کے خلاف کاروائی ہو نی چاہئے ۔افطار ڈنر میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں پیر اعجاز احمد شاہ ،ملک محمد اعظم ،میاں محمد عاطف ،رائے ذوالقرنین ،مہر ناصر غوث پڈھیار سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی