جرمنی (انجم بلوچستانی سے) گذشتہ دنوں MQI اٹلی کے بانی رکن و رہنما حاجی محمد خالد اور حاجی محمدیونس کے والد محترم قضائے الٰہی سے جہلم، پاکستان میں وفات پا گئے۔انکے انتقال پر اٹلی کی پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی، دینی اور سماجی رہنمائوں نے دونوں بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور انکے گھر جا کر تعزیت کی۔اس اطلاع پر حاجی محمد خالد فوری طور پر پاکستان روانہ ہو گئے۔ جہاں انکے والد مرحوم کو جہلم میں انکے آبائی گائوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
”مجھے آپ دونوں کے والد محترم کے اچانک انتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا۔میرا آپ سے تحریکی حوالہ سے جو رشتہ ہے،اسکے تحت میں آپکے اس دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔مجھے امید ہے کہ آپ اس مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہ کر اپنے اہل خانہ کی رہنمائی کریں گے۔ میری طرف سے نیزپاکستان عوامی تحریک یورپ؛ میڈیا کوآرڈینیشن بیوروتحریک منہاج القرآن یورپ؛ ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی؛ کشمیر فورم انٹرنیشنل اورایشین پیپلز نیوز ایجنسی کے تمام اراکین، عہدیداران، رفقاء اور ہمدردگان کی جانب سے دلی تعزیت قبول فرمائیں۔اللہ تعلیٰ آپ، آپ کے خاندان،محلہ داروں، دوستوں اور ملنے جلنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے ۔آمین۔”
یہ باتیںپاکستان عوامی تحریک PATیورپ کے سینئر رہنما اور چیف کوآرڈینیٹر،چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی AGRSجرمنی؛چیف ایگزیکٹئوایشین پیپلزنیوز ایجنسی،APNAانٹرنیشنل؛ عالمی سربراہ بین الاقوامی اردو مرکز BAUM،شکاگو/برلن ؛ بانی وعالمی صدر ایشین پریس کلبز ایسوسی ایشن APCAانٹرنیشل،شکاگو/برلن؛میڈیاکو آرڈینیٹرتحریک منہاج القرآنTMQ برائے یورپ؛مشہور و معروف ایشین یورپین صحافی و شاعر،کالم و تجزیہ نگارمحمد شکیل چغتائی نے اپنا انٹرنیشنل نیوز کے توسط سے تعزیتی بیان دیتے ہوئے کہیں۔