جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیوروا ور مرکزی آفس برلنMCBیورپ کے مطابق یورپی ممالک میںPATکی بحالی و تنظیمات کے قیام کے بعدPATکے حوالے سے تقریبات و سر گرمیاں جاری ہیں۔٢٥ مئی ٢٠١٥ء کو PATکایوم تاسیس تھا۔ اس دن دنیا بھر کی طرح یورپ کے مختلف شہروں میں،جن میں برلن بھی شامل تھا،PATکے یوم تاسیس پرتقریبات و اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔
برلن میں ہونے والےPATکے یوم تاسیس کے اجلاس کی صدارت سینئر کارکن و رہنما، چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحر یکPAT یورپ؛ سرپرست منہاج کوآرڈینیشن بیوروMCBیورپ اورمیڈیا کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل TMQبرائے یورپ ، محمد شکیل چغتائی نے فرمائی۔مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل، جرمنی کے سابقہ صدر فیض احمداورمنہاج القرآن انٹرنیشنل،برلن کی مجلس شوریٰ کے صدرخضر حیات تارڑ تھے،جو PATبرلن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
یہ اجلاس،چیف کوآرڈینیٹرPATیورپ محمد شکیل چغتائی کی رہائش گاہ Grüntaler Str. 11, 13357 BerlinپرHHمیں شام کے٥ بجے منعقد ہوا۔اسٹیج کے عقب میںPATاور پاکستان کے جھنڈے موجود تھے۔سائڈ میںقائد انقلاب کی بڑی تصویر اورقائد اعظم محمد علی جناح،مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال و سربراہPATڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مشترکہ تصویرآویزاں کی گئی تھی۔میز پر ”یوم تاسیس پاکستان عوامی تحریک” کا کیک پاکستانی جھنڈے کے ساتھ رکھا گیا۔
اجلاس کے آغاز میںمحمد شکیل چغتائی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور باقاعدہ کاروائی شروع ہونے سے قبل منہاج یوتھ لیگ،برلن کے رکن پرنس محمد ارسلان چغتائی کو تلاوت کلام پاک کی دعوت دی۔تلاوت کے بعدPATکے کارکن محمد آصف نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ان کے بعدPTIکے ہمنوا،نمائندہ صحافی ملک فیاض نےPATکے پروگرام کو سراہتے ہوئے ملک عزیز پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔پھر خضر حیات تارڑ نے پاکستان عوامی تحریک کی کارگزاریوں کا تذکرہ کرتے ہوئےPATکے یوم تاسیس کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ”PATکے قیام کا مقصد وطن عزیز میں مصطفوی سیاست کا فروغ اور ہر قسم کے ظلم و استحصال سے پاک جدید اسلامی و جمہوری معاشرے کا قیام تھا۔عوام میں بیداری شعور،حقیقی جمہوریت اور قانون کی بالادستی کیلئے عظیم کاوش کا آغاز ٢٣دسمبر٢٠١٢ء مینار پاکستان پر ہوا۔پھر ١٣سے ١٧جنوری٢٠١٣ء تک دنیا کی تاریخ میں ایک منفرد،پرامن د ھرنادیا گیا، جس کا اختتام انتخابی اصلاحات اورغیر آئینی الیکشن کمیشن کی تبدیلی کے وعدہ سے ہوا۔تبدیلی،انقلاب اور خوشحال پاکستان کیلئے جدوجہد کا قافلہ رواں دواں ہے،جو منزل انقلاب کی جانب اسی جوش و جذبے سے گامزن رہے گا اورآخری جیت پاکستان اور عوام کی ہو گی۔
انشاء اللہ۔”سابق صدرTMQجرمنی فیض احمد نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیاکہ جرمنی میں پہلی مرتبہ منہاج القرآن کے کسی سابق عہدیدار کوPAT کے پلیٹ فارم سے خطاب کا موقعہ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ”میںچغتائی صاحب کا شکر گزار ہوں،جنہوں نے آج میری عزت افزائی کرتے ہوئے مجھے مہمان خصوصی کا درجہ دیا۔انکیPATکیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے یورپ میںPATکی سرگرمیاںمعطل ہونے کے باوجودہر پلیٹ فارم پرPATکا پیغام پہنچایا اور مظاہروں،اجلاسوں،بیانات اور قراردادوں کی صورت میںPAT کیذمہ داریاں نباہتے رہے۔
اب انکی ذمہ داریاں بڑھ چکی ہیں۔میں اس سلسلے میں انکواپنے پورے تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔”چیف کوآرڈینیٹرPATیورپ محمد شکیل چغتائی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”آجPAT کا یوم تاسیس ہے،جسے منانایورپ کی تمام تنظیمات کی ذمہ داری ہے۔ خصوصاً یورپ میںPATکی سرگرمیوں کی مکمل بحالی کے بعد اسکی جملہ تنظیمات کو پاکستان عوامی تحریک کا یوم تاسیس مناکر۔ عوام الناس کو PATکے انقلابی منشور سے آگاہی دینی ہے۔ہم بوجوہ کسی ہال کا انتظام نہ کر سکے،MQIبرلن نئے مقام پر منتقل ہونے کی وجہ سے شرکت سے بھی معذور ہے اور PATجرمنی یا برلن ابھی وجود کے مراحل میں ہے،لہٰذا میرے گھر پر اس مختصر اجلاس کا بندوبست کیا گیا ہے۔اس سے قبل یہ اجلاس تارڑ صاحب کی رہائشگاہ پر منعقد ہو تے رہے ،امید ہے ہمارا اگلا پروگرام کسی ہال میں ہو گا۔”
شکیل چغتائی نے دنیا بھر میںPATکے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ”سربراہ پاکستان عوامی تحریک پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پارٹی کا منشور ،لائحہ عمل،مستقبل کی جدوجہد کا خاکہ اورمنزل انقلاب کی نشاندہی کر دی ہے ۔اب یہ کارکنوں کا فرض ہے کہ وہ اس پیغام کو دنیا تک پہنچائیں۔PATکے منشور اورلائحہ عمل سے پاکستانیوںکو آگاہ کرنا کارکنوں کی ذمہ داری ہے۔ہم اپنی جدوجہد میں شہداء کے خون کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔جسکے بعد جھوٹی سچی GITکے ذریعہ معاملہ کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ خون شہداء کا حساب باقی ہے اور ان ظالم حکمرانوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا،جو کارکنوں اور قیادت پر قرض ہے۔
آج ہم کو یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہم شہداء کی لاج رکھتے ہوئے راہ انقلاب میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔آمین۔”اجلاس میں منہاج چائلڈ لیگ کی پرنسس فصیحہ چغتائی؛منہاج یوتھ لیگ کے پرنس محمد ارمغان و پرنس محمد ارسلان چغتائی؛PATکے محمد اکرم و محمد آصف؛PTIکے ملک فیاض؛MQIبرلن کے فیض احمد و خضر حیات تارڑ اور منہاج وومن لیگ کی بیگم آر ایس چغتائی نے حصہ لیا۔آخر میں شرکاء کی تواضع بیگم چغتائی کے تیار کردہ دہی بھلوں،چپس،فلپس ، تارڑ صاحب کے لائے ہوے کیک ،مشروبات اور چائے سے کی گئی۔