امریکہ (انجم بلوچستانی) شکاگو بیوروو مرکزی آفس برلنMCBیورپ کے مطابق سینئر کارکن و رہنما اورچیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحر یکPAT یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹیAGRS، میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل برائے یورپ ، چیف ایگزیکٹئو ایشین پیپلز نیوزایجنسی، محمد شکیل چغتائی ؛مرزاجمیل چغتائی ،جنرل سکریٹری ایشین پریس کلبزایسوسی ایشنAPCA
انٹرنیشنل شکاگو/برلن نیزثروت احمد، ڈائریکٹر فنانسAPCA ،پارٹنرایس اینڈ اے کمپیوٹر سروسز وسوشل ورکر کی والدہ اوراحمدنصاری،سربراہ ICNA دعوہ سنٹر مسجد، شکاگو، مالک ایس اینڈ اے کمپیو ٹر سروسز،شکاگو اور عظمےٰ چغتائی کی خوش دامن نفیس جہاں چغتائی گذشتہ دنوں شکاگو کے مرکزی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ر ہیں۔
انکے شانے اور گردن میں سخت درداٹھا اور انہیںحالت بہتر ہونے تک اسی وارڈ میں رکھا گیا،پھر وہ نارمل وارڈ میں منتقل کی گئیں۔شروع میں انکے دماغ میںخون جمع ہونے لگا تھا اور اسکے بڑھنے کا اندیشہ تھا،جو مکمل بند ہو گیااوروہ اللہ کے فضل وکرم سے تشویش ناک حالت سے باہر آ گئیں ۔چغتائی صاحب کے بھائی اور بہنوئی ان سے مسلسل رابطہ میں رہے اور انہیں والدہ کی نگہداشت اور حالت سے آگاہ کرتے رہے ۔ اس موقعہ پر دوا کے ساتھ ساتھ دعا کی بھی ضرورت تھی،لہٰذاانہوں نے اپنا انٹرنیشنل نیوزکی وساطت سے اپنے تمام دوست احباب ، تحریکی ساتھیوں اور کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سے دعا ئے صحت کی درخواست کی تھی۔جس پر جامع مسجد منہاج القرآن برلن اور پاک محمد مسجد میں بعد نماز جمعہ چغتائی صاحب کی والدہ کے لئے دعائے صحت کی گئی۔
ان دعائوں کے طفیل وہ اسپتال سے گھر واپس آچکی ہیں،جہاں انکا علاج تین چار ماہ جاری رہے گا۔محمد شکیل چغتائی،جمیل چغتائی،ثروت احمد، احمد انصاری اور عظمےٰ چغتائی نے تمام ملنے جلنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ” آپ سب کی دعائوں کے صدقے،حضورۖ کی نظر کرم اور اللہ کے فضل سے امی اب روبہ صحت ہیں۔استدعا ہے کہ دعائوں میں یاد رکھیں،کہ امی کا سایہ ہم سب پر سلامت رہے۔ آمین”
اس موقعہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا انٹرنیشنل کی وساطت سے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے، جنہوں نے فون پر خیریت دریافت کی اور رابطہ میں رہے۔خصوصاً قیصر ملک،خضر حیات تارڑ،فیض احمد،محمد ارشاد، بیگم ارشاد،طاہرہ رباب،مسعود بیگ،ڈاکٹر ریاست وغیرہ۔