سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمدشعیب نسوانہ نے صفائی کے ناقص انتظامات اور ملازمین کے ہیلتھ کارڈز نہ بنوانے پر ادریسیہ فوڈ پوائنٹ اور پیزا زون کو سیل کر دیا جبکہ 4ہوٹلز اور 2سپر سٹورز پر مجموعی طور پر 18ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی گجرات عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ نے ناقص انتظامات اور ملازمین کے ہیلتھ کارڈ نہ بنوانے پر ادریسیہ فوڈ پوائنٹ اور پیزا زون کو سیل کر دیا جبکہ المکہ ہوٹل پر3ہزار، گولڑہ ہوٹل پر3ہزار ، ہجویری ہوٹل پر4ہزار اور منیر ہوٹل پر 4ہزار ، جبکہ بحریہ جنرل سٹورپر 4ہزار اور احمد سپر سٹور پر 4ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے