کھاریاں(نیئر صدیقی سے) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں محمد اقبال مظہر نے پٹواری محمد یاسین کو اراضی شاملات دیہہ فروخت کرنے پر معطل کر دیا۔ موضع سدکال کے رہائشیوں نے اے سی کھاریاں کو درخواست دی تھی کہ پٹواری یاسین شاملات دیہہ کو ذاتی مفاد کیلئے غیر قانونی طریقے سے فروخت کرتا ہے ۔ اے سی کھاریاں اقبال مظہر نے سماعت کے بعد یاسین کو مجرم قرار دیتے ہوئے فی الفور نوکری سے معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ جنگلات کے بلاک آفیسر محمد آصف اور گارڈ اشتیاق احمد کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں دی گئی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے کیس محکمہ انٹی کرپشن کو ریفر کر دیا ہے