counter easy hit

محمد یوسف نے بھی شرجیل خان کے حق میں گواہی دیدی

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے حق میں گواہی دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل نے ہر بال میرٹ پر کھیلی۔

Mohammad Yousuf to give testimony in favor of Sharjeel Khan

Mohammad Yousuf to give testimony in favor of Sharjeel Khan

ٹریبیونل کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شرجیل خان نے بالز میرٹ پر کھیلیں، جان بوجھ کر ڈاٹ بالز نہیں کھیلے۔ کوئی بھی بلے باز جان بوجھ کر ڈاٹ بالز کھیل سکتا اور نہ ہی ایسی شاٹ کھیل سکتا ہے جس سے کیچ آﺅٹ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صرف ان دو بالز کا تعلق ہے تو وہ بے گناہ ہے، کسی بے گناہ کو نہیں پھنسانا چاہیئے۔ پی سی بی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے اور انہیں بھی سزا دے، اگر ٹھوس ثبوت نہیں ہیں تو پھر کیس ختم کرے اور دنیا میں پاکستان کرکٹ کا تماشہ نہ بنائے۔  شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ 3 گواہ آج پیش کر دیئے، محمد یوسف ہماری طرف سے پیش ہوئے اور گواہی دی، پی سی بی کی جانب سے ان پر جرح کی گئی تاہم وہ ناکام رہے اور کوئی چیز ثابت نہیں کرسکے۔ ٹریبیونل کی مزید کارروائی 2 جون کو ہو گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website