پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کپتان محمد یوسف کو ایک برس کے معاہدے کی پیشکش کرے گا ۔ محمد یوسف سےبیٹنگ کنسلٹنٹ کی خدمات لی جائیں گی ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور سابق کپتان محمد یوسف کے درمیان معاملات تقریبا ًطے پا چکے ہیں ، رسمی کارروائیاں باقی ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف کو ایک برس کے معاہدے کی پیشکش کی جا رہی ہے اور انہیں پچیس لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا ۔
محمد یوسف بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کریں گے اور اکیڈمیز کی سطح پر ہونے والی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔ ٹیموں کے کیمپوں کے دوران بھی ان کی تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا ۔