counter easy hit

راہیں جدا ہونے کے باوجود اتنا پیار کہ ۔۔۔۔۔۔ اداکار محب مرزا اور انکی اہلیہ آمنہ شیخ کے حوالے سے ناقابل یقین انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ و فلمی اداکار محب مرزا نے اہلیہ و اداکارہ آمنہ شیخ سے راہیں جدا کر لیں۔ 14 سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ڈرامہ انڈسٹری کی جوڑی نے اب ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں جس کی تصدیق خود محب مرزا نے کی ہے۔اداکار احسن خان

کے شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والے محب مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر نہایت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ یہ انکشاف کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں شو کے میزبان احسن خان کی جانب سے محب مرزا سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے کتنے بچے ہیں ساتھ ہی یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا آپ اور آمنہ ساتھ رہتے ہیں؟ محب مرزا نے سوال کے جواب میں لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک بیٹی ہے اور آمنہ اور میں اب ایک ساتھ نہیں رہتے جس پر احسن خان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں زیر گردش تھیں اور سننے میں بھی آیا تھا کہ آپ دونوں الگ ہو گئے ہیں، تاہم آپ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے اور آج بھی آپ لوگ اچھے دوست ہیں۔ واضح رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ رشتہ ازدواج میں 2005 میں منسلک ہوئے تھے ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام میسا مرزا ہے۔

Mohib Mirza, and, amina sheikh, separated, but, they, have, love, with, each, other

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website