آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے
مہمند ایجنسی (یس اُردو) سیکورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں کارروائی کر کے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے ، لاشیں پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دی گئیں ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر غلنئی سے تین کلو میٹر دور جنوب مشرق میں کارروائی کی ، علی الصبح کی گئی کارروائی کے دوران پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی لاشیں مہمند ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دی ہیں ۔