لاہور (یس ڈیسک) چیئرمیں بی سی بی شہریار خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کسی پر بلیم نہیں لگانا چاہتے ٹیم میں کوئی انتشار نہیں سب متحد ہیں ورلڈ کپ سے پہلے 99 فیصد لوگوں نے اسی ٹیم کو بہتر کہا تھا غلطیوں کا جائزہ ورلڈ کپ کے بعد لیں گے۔
انہوں نے کہا کرکٹ ٹیم کو ہماری طرف سے مکمل سپورٹ ہے ہار کیوجہ سے بڑی شرمندگی ہے ٹیم کو بھی ہار کا احساس ہے ابھی چار میچز باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کوارٹر فائنل میں پہنچ سکتے ہیں کھلاڑیوں کو دلاسہ دیا ہے کہ اگلے میچز پر توجہ دیں۔ اگلے میچز میں جیت کیلئے پوری کوشش کرے گی کیونکہ ٹیم متحد ہے۔
شہریار خان نے کہا ٹیم میں گروپنگ کے حوالے سے تمام خبریں غلط ہیں۔ شہریار خان نے کہا سایئکٹرس نے بھی کہا کہ جب ٹیم دباؤ میں کھیلے گی تو یہی حال ہو گا۔ معین ، وقار، مصباح نے کہا کہ کوئی گروپنگ نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کمیٹی چاہے کچھ بھی کرے فائنل فیصلہ میرا ہوتا ہے۔ چیئرمیں بی سی بی شہریار خان نے کہا معین خان کے جوا خانے جانے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ حقائق درست نکلے تو ایکشن لیں گے۔ معین خان کو ابھی واپس نہیں بلا رہے۔