مشیر برائے وزیر اطلاعت سندھ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں رینجرز کی جاری کارروائیاں قانونی ہیں۔
کراچی: (یس اُردو) مشیر برائے اطلاعت سندھ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ سندھ حکومت رینجرز اختیارات کے خلاف نہیں ہے۔ رینجرز اختیارات کی توثیق کے لئے سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائیگی۔ رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز جن افراد کو کرپشن مقدمات میں گرفتار کرے ان کے مقدمات انسداد دہشت گردی عدالت میں نہ چلائے جائیں۔ کرپشن کے الزام میں گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقات درج کرنا درست نہیں تاہم رینجرز کی جاری کارروائیاں قانونی ہیں۔ پیپلز پارٹی دہشتگردوں اور جرائم کے خلاف ہے۔