اسلام آباد(یس اردو نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف لڑنے والے پولیس اہلکار قوم کے ہیرو ہیں اور ہمیں پولیس اہلکاروں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، پوری قوم اٴْن شہداء کو سلام پیش اور احترام کرتی ہے۔