اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سلیکٹیڈ اور نا اہل حکمرانوں کو گلگت بلتستان کا رزلٹ ہضم نہیں کرنے دیں گے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات میں ہونے والی بندربانٹ کو پی ڈی ایم اجلاس میں اٹھایا جائیگا۔ جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے گلگت بلتستان میں انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر 2018 کی تاریخ کو دہرایا گیا۔ جمعیت علماء اسلام پی ڈی ایم کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں بندر بانٹ کیخلاف آواز اٹھائیگی اور متفقہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بعد اب پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کا بیرا غرق نہیں کرنے دیں گے۔