counter easy hit

حکومت دینی اصلاحات کے نام پر ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتی ہے، دینی مدرسے اس کخلاف کھڑے ہونگے

اسلام آباد(یس اردو نیوز) حکومت کی طرف سے مدارس اصلاحات کے نام پر مختص کیا گیا بجٹ مدارس کی مختاری کو سلب کرنے ک ایک کوشش ہے۔ اسے من وعن مسترد کرتے ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے وفاقی بجٹ میں مدارس اصلاحات کیلئے مختص کیے گئے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے دینی اس پرشدید تحفظات کیا اظہار بھی کیا ہے۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے رواں مالی سال کیلئے جو بجٹ پیش کیا ہے اور اس میں مدارس اصلاحات کے عنوان سے انھوں نے اس مقصد کیلئے پانچ ارب روپے مختص کیے ہیں ۔ جمعیت علمائے اسلام اس اعلان کو اورحکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے اس حوالے سے مدارس کی خودمختاری کو سلب کرنے کی ہرکوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح پرعزم پپے۔ انھوں نے کہا کہ کسی طریقے سے بھی ہم کسی قیمت پر اپنے دینی مدارس میں حکومتی مداخلت تسلیم نہیں کرینگے۔ ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ ہمیں مدارس اصلاحات کا لفظ ہی قبول نہیں ہے ۔ اسے ہم مدارس کیلئے توہین کا باعث سمجھتے ہیں حکومت اپنے زیراتنظام تعلیمی اداروں کی اصلاح کرے جہاں ہزاروں خامیاں موجود اورجہاں پنجاب اور کے پی کے ٹیکسٹ بک بورڈز کی طرف سے نصاب میں ختم نبوت کے حوالے سے تبدیلی کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔جن پر بعد میں عوامی دبائو کے تحت حکومت واپس لیتی آئی ہے مگر حکومت کے عزائم اس حوالے سے ہمیشہ یہ رہے ہیں کہ ہم کسی بھی طرح سے پاکستان ک نوجوان قوم کو گمراہ کرسکیں ۔ انھوں نے واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام حکومت کے ناپاک عزام کو کامیاب نہیں ہونے دیگی اورہرمرحلے میں اس کیلئے رکاوٹ بنے گی۔ دینی مدارس جو بچوں کی اسلامی روح کو زندہ وتابندہ رکھنے کیلئے اعلیٰ خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ انتہائی قابلِ تحسین ہیں انھیں ہمیشہ ہمیشہ کیلئے برقرار رہنا ہے۔ لہذا ہم اس مقصد کیلئے جو پانچ ارب روپے رکھے گئے ہیں وہ انہی حکومتی ناپاک مقاصد کیلئے ہیں اس لیے اسے ہم مسترد کرتے ہیں ۔ لہذا ہم تمام مدارس دینیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں دینی مدارس کیلئے حکومت سے کوئی ریلیف نہیں چاہیے۔ نہ مدرسے کے اساتذہ نہ ملازمین کیلئے کوئی ریلیف چاہیے۔ عامۃ المسلمین اللہ کی رضا کی خاطر دین کی خدمت کے جذبے سے مدارس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں یہی ہماری پالیسی ہے ۔ یہی ہماری راہ بھی ہے اسی پرہم ہمیشہ چلتے رہینگے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website