counter easy hit

مولانا فضل الرحمن چوہدری شجاعت حسین کے دسترخوان پر،بلاول ہائوس کراچی میں آصف علی زرداری کی دعوت کے بعد گجرات میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر پرتکلف دعوت کا اہتمام،

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بی این بی مینگل کے بعد مولانا فضل الرحمن کی نظریں ایک اوراتحادی جماعت پر ٹک گئیں۔ مولانا فضل الرحمن نے حکومت کی مزید وکٹیں گرانے کے منصوبے پرعمل شروع کردیا۔ مولانا فضل الرحمن نے حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط کرنے اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر مشاورت شروع کی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمٰن کو گجرات اپنی رہائشگاہ پر آنے کی دعوت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا کی مزید اہم سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں اور ٹیلیفونک رابطے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں انکی آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہائوس کراچی میں ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات بھی ہوئی ہے۔ ملاقات میں سیاسی امور سمیت حکومت مخالف اتحاد کو مضبوط کرنے پر مشاورت ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ مولانا فضل الرحمان کی حکومتی اتحادی چودھری شجاعت حسین سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہےاور ن لیگ اورایم کیو ایم رہنمائوں سے بھی رابطے اور ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

MOLANA FAZAL UR RAHMAN, WILL, VISIT, GUJRAT, ON, INVITATION, BY, CH SHUJAAT HUSSAN, AND, PERVEZ ILAHI

اپوزیشن جماعتوں اور حکومتی اہم اتحادیوں سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی ۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اے پی سی کے انعقاد کے حوالے سے اپوزیشن راہنمائوں کو یہ باور کرادیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس ہر حال میں منعقد ہوگی۔ ہم اپوزیشن کی تمام بڑی اورسیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینگے اور شرکت کی درخواست بھی کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں حکومت کیخلاف ایک مضبوط اور مستحکم اپوزیشن کا کردارادا کرنا چاہتے ہیں اوراگر کسی پارٹی نے خواہ وہ چھوٹی ہویا بڑی تذبذب سے کام لیا تو ہم اپنے فیصلے پرقائم ہیں اورقائم رہینگے۔ دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اپوزیشن کے راہنمائوں سے اعلانیہ اورغیراعلانیہ ملاقاتیں کر کے حکومت اور اس کے اقدامات کیخلاف مشترکہ طورپرحکمت عملی وضع کرنے کیلئے مسلسل رابطے میں مصروف ہیں اور بہت جلد ان کی ایک اہم ملاقات مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورپرویز الہی سے ہونے والی ہے ۔

MOLANA FAZAL UR RAHMAN MEETING WITH ASIF ALI ZARDARI

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website