counter easy hit

’’ مولانا ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے، سب ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہیں۔۔۔ ‘‘ وزیراعظم نہیں بلکہ ان کا اصل ہدف کون ہے؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا ہدف صرف وزیر اعظم عمران خان نہیں بلکہ غیر سیاسی اہم شخصیات کا بھی استعفی ہے، انہوں نے کہا اس وقت ملک مولانا کے پیچھے چل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی این این کے خصوصی پروگرام “لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود ” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا ہدف صرف وزیر اعظم عمران خان کا استعفی نہیں بلکہ غیر سیاسی اہم شخصیات بھی ہیں ۔مولانا ان غیر سیاسی شخصیات سے بھی استعفی مانگیں گے اور مطالبہ کریں گے وہ بیچ میں سے ہٹ جائیں۔ سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مولانا فضل الرحمن ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے ہیں اور پوری ریاست ، حکومت اور ملک ان کے دھرنے کے پیچھے چل رہا ہے ۔سب اس میں مصروف ہیں کہ مولانا صاحب نے یہ کہا وہ کہا فلانا کہا ، ایسے لگتا ہے جیسے سب ٹرک کی بتی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔

Molana, on,Driving, seat, everyone, is, waiting, Molana's, forth, step

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website