counter easy hit

مولانا طارق جمیل نے عالمی وبا کو شکست دے دی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) عالمی شہرت یافتہ مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے لوگوں سے مکمل صحتیابی کیلئے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے اور کہا ہے کہ مکمل صحتیابی کےلیے ابھی مزید آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں۔مولانا طارق جمیل نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ الحمداللہ آپ سب مٌحبین کی دعاؤں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔ ،مکمل صحتیابی کےلئے ابھی مزید آپ سب کی دعاوں کا محتاج ہوں، اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔مولانا طارق جمیل کورونا وائرس کی علامات کے سبب ہسپتال میں زیر علاج تھے.

#tariqjamil

— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 19, 2020

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website