امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہیں لیکن امریکہ بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے۔
لاہور: (یس اُردو) منصورہ لاہور میں کارکنان کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ امریکہ بھارت کو نیو کلئیر سپلائرز گروپ میں شامل کر کے خطے کا تھانیدار بنانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نیٹو کی موجودگی انتہائی خطر ناک ہے۔ خطے سے نیٹو کو باہر نکالنا ضروری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہمیشہ سے امریکہ کے زیر سایہ رہی ہے۔ سینٹ اور قومی اسمبلی میں خارجہ پالیسی کے ازسر نو جائزے کے لیے بحث ہونی چاہیے۔ پاکستان میں ڈرون حملے پاکستان کی ناکام خارجہ پالیسی ہے ۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا ٹی او آرز پر متفق نہ ہونا افسوسناک ہے۔