اسلام آباد (ویب ڈیسک) مختلف نداز میں تصویر پوسٹ کرنے پر مومنہ مستحسن پر شدید تنقید انسٹاگرام پر اپنی منفرد تصویر پوسٹ کرنے پر مداحوں کا اظہار برہمی، تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اپنی منفرد تصویر پوسٹ کرنے پر اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر
شیئر کی جس میں وہ صوفے پر الٹی لیٹی ہوئی ہیں اور انھوں نے سرخ رنگ کی ایک میکسی پہنی ہوئی ہے۔جہاں اس تصویر کو بہت زیادہ پسند کیا گیا وہاں اس پر شدید تنقید بھی کی گئی۔ ایک صارف نے اس پر کمینٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پوز باقی رہ گیا ہے؟ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ میں اس تصویر کو سمجھ نہیں سکا۔ ایک صارف کا لکھنا تھا کہ اب گانے چھوڑ کر یہ کام شروع کردیے ہیں۔یاد رہے کہ مومنہ مستحسن نے کوک سٹوڈیو کے گانے ’آفرین آفرین‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔انھوں نے کوک سٹوڈیو میں بیشتر گانے گائے جن میں ’روئے روئے‘ اور ’تیرا وہ پیار یاد آئیگا‘ شامل ہے۔ انھوں نے ’کوکو کوکرینا‘ کے نام سے بھی ایک گانا گایا تھا جس کے بعد وہ کافی تنقید کی زد میں آگئیں تھیں۔
اس گانے پر کمنٹ کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ میں اس گانے کے انداز کو سمجھ نہیں سکیں۔ اب معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے سوشل میڈیا پر اپنی ’الٹی تصویر‘ شیئر کی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’بس یہی پوز رہ گیا تھا‘۔مذکورہ تصویر میں مومنہ مستحسن نے سرخ رنگ کی میکسی زیب تن کر رکھی ہے، یہی وہی میکسی ہے جو انہوں نے ہم اسٹائل ایوارڈز میں پہنی تھی۔مومنہ کے کچھ مداحوں نے اس تصویر کو بہت پسند بھی کیا ہے تاہم زیادہ تر نے ناپسندیدگی کا اظہار ہی کیا ہے۔