counter easy hit

پیر کو لاہور کے 18 مقامات بند کریں گے، تحریک انصاف

Lahore

Lahore

لاہور (یس ڈیسک) پیر کے دن لاہور کے 18 مقامات بند کیے جائیں گے، صبح 7 بجے سے ہی لبرٹی، چئیرنگ کراس، بھاٹی، موٹروے سمیت سب بڑی سڑکوں پر ٹریفک روکی جائے گی۔ پی ٹی آئی نے اپنے احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔عمران خان کہتے ہیں کہ لاہور میں بھی کراچی جیسا پر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بد تمیزی کی گئی، کارکن لاہور میں ایسا ہرگز نہ کریں۔ اس سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے 15 دسمبر کے احتجاج کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جس کے مطابق پیر کو لاہور کے 18 مقامات بند کیے جائیں گے۔ صبح سات بجے سے ہی لبرٹی، چئیرنگ کراس، بھاٹی اور موٹروے سمیت تمام بڑی سڑکوں پر ٹریفک روکی جائے گی۔