نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایف آئی اے نے یکم جنوری 2015سے 31اکتوبر2016تک منی چینجرز حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف 614مقدمات درج کیے ، 848افراد کو گرفتار کرکے 85 کروڑ روپے قبضے میں لیے گئے ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 185،خیبرپختونخوا میں 308مقدمات درج کیے گئے ، سندھ میں 37اور اسلام آباد میں 22مقدمات درج ہوئے، بلوچستان میں درج مقدمات کی تعداد62ہے ۔گزشتہ 22ماہ میں لگ بھگ 85کروڑ روپےرقم قبضے میں لی گئی ، 848افراد کو گرفتار کیا گیا، 134مقدمات کی تفتیش کی جارہی ہے ،345مقدمات زیر سماعت جبکہ 102افراد کو سزاہوئی، اس دوران 33افراد کو بے گناہ قرار دیا گیا۔