کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس لیاری ککری گراونڈ میں ہوا۔ اجلاس میں لیاری ککری گرائونڈ میں جلسہ کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو میں شیری رحمان نے کہا کہ لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔ نبیل گبول پر کوئی تنقید نہیں کرنا چاہتی۔
شیری رحمان نے کہا کہ کسی منی الیکشن کی حمایت نہیں کرینگے۔ پیپلز پارٹی نے سٹبلشمنٹ کے بار بار آنے کے لئے قربانیاں نہیں دی ہیں۔