اسلام آباد (جیوڈیسک) رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایان علی منی لانڈرنگ کیس سے میرے بھائی یا میرا کوئی تعلق نہیں۔ منی لانڈرنگ کے الزامات ثابت ہونے پر سیاست چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کی خواہش تمام سیاسی جماعتوں کی تھی جو پوری ہو گئی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دھاندلی ثابت ہونے پر حکومت چھوڑ دوں گا۔ رحمان ملک نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ پیپلز پارٹی مخالف عناصر اختلافات کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔