راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ، کمیشن یا جاسوسی سے حاصل کی گئی رقم کرپشن ہے، غلط طریقے سے کمائی گئی رقم کرپشن ہی قراردی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ منی لانڈرنگ، کمیشن یا جاسوسی سے حاصل کی گئی رقم کرپشن ہے، غلط طریقے سے کمائی گئی رقم کرپشن ہی قراردی جائیگی۔ افواج پاکستان میں بلا امتیاز ہر ایک کا احتساب ہوسکتا ہے، افسران کو دی گئی سزاﺅں کا تعلق تین مختلف مقدمات سے تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان میں ہر کوئی جوابدہ ہے، آرمی چیف کی جانب سے سزاﺅں کی توثیق فوج میں کڑے احتساب کی مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج میں کسی شخص کیلئے معافی ہے نہ رعایت ہے ، پاک فوج میں موثر احتساب کے نظام پر عمل کیا جاتا ہے، تین افسران کو ان کے جرائم کے مطابق سزا دی گئی ،افسران کو دی گئی سزا، ان کے جرائم کے حساب سے زیادہ سے زیادہ سزا ہے۔