ارکان پارلیمنٹ کے بینک اکاؤنٹس میں رقوم منتقلی کی جعلی رسیدوں کی تحقیقات شروع ہوگئیں، ڈی جی ایف آئی آے کی ہدایت پر ایف آئی اے کراچی نے تحقیقات شروع کیں۔
اس حوالے سے ایف آئی اے کو چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے آگاہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ایس ایم ای بینک کا متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا، جبکہ بینک کے اعلیٰ حکام سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے۔