counter easy hit

بندر میاں کا سائیکلنگ کا شوق ادھورا رہ گیا

سائیکل پر سٹنٹ دکھاتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور راستے میں آنے والے درخت سے ٹکرا کر گر پڑا

Monkey cycling interest became stuckیوں تو آپ نے کئی منچلوں کو سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی سائیکلنگ کے شوقین نکلے۔ یقین نہیں تو تصویر میں نظر آنے والے اس شرارتی بندر ہی دیکھ لیں جواپنی سائیکل چلا کر بائی سائیکل رائیڈنگ کا شوق پورا کر رہا ہے۔

بندر میاں اپنی سائیکل تیزی سے چلاتے ہوئے سٹنٹ دکھانے کی ناکام کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران برا ہو اُس درخت کا جو راستے میں آگیا اور بندر میاں کا سائیکلنگ کا شوق بری طرح ادھورا رہ گیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی بندر میاں کی یہ دلچسپ ویڈیو جس نے بھی دیکھی وہ خوب محظوظ ہوا۔