counter easy hit

بندر اور کتوں نے ٹرمپ کو ممکنہ امریکی صدر قرار دیدیا

Monkeys and dogs declared potentially president of Trump

Monkeys and dogs declared potentially president of Tru

امریکی صدارتی الیکشن میں بس 3 ہی دن باقی ہیں، اسی سلسلے میں جہاں ایک طرف لوگوں کا جوش وخروش عروج پر ہے، وہیں جانوروں کی مدد سے امریکا کے ممکنہ صدر کے بارے میں بھی پیش گوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حال ہی میں چین میں بندر کی مدد سے ممکنہ صدر کا پتا لگانے کی کوشش کی گئی، جس میں بند رنے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا ممکنہ صدر بننے کی پیشگوئی کی ہے۔

چین کے شیانہو ایکولوجیکل ٹورازم پارک کی انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر بندر کی پیشگوئی سے متعلق کہا ہے کہ امریکی صدارتی امیدوار کے ممکنہ انتخاب کی پیشگوئی کے لئے بندر سے رائے لی گئی اور یہ جاننے کے لئے ایک طرف ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن اور دوسری طرف ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر رکھی گئی۔

بندر سے جب پوچھا گیا کہ 8 نومبر کوامریکی انتخاب میں کون سا امیدوار کامیاب ہوگا تو بندر نے تھوڑی دیر سوچ بچار کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر پر لپکتے ہوئے تصویر کو پیار کیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ امریکا میں بھی اسی طرز پر کتوں کی رائے بھی حاصل کی گئی اور ہیلری اور ٹرمپ سے مشابہہ چیو ٹوائزکو کتوں کے سامنے رکھا گیا، جس میں کتوں کی اکثریت نے ٹرمپ کے چیو ٹوائے کو منہ میں دبا کر اپنی پیشگوئی ٹرمپ کے حق میں دی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں 2010 ءمیں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران پال نامی آکٹوپس نے اپنی پیشگوئیوں کی بدولت دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website