موسم کی خبر دینے والوں نے اگلے دو روز کے دوران پنجاب اور کشمیر میں مزید پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے
لاہور (یس اُردو) اسلام آباد ، بالائی پنجاب اور کشمیر سمیت مختلف شہروں میں ابر رحمت برس پڑا، موسم سہانا ہونے پر روزے داروں نے سکھ کا سانس لیا ، محکمہ موسمیات نے آئندہ مون سون میں معمول سے بیس فیصد زیادہ بارش کی پیشگوئی کر دی ، پنجاب میں چالیس فیصد اور کراچی میں شدید بارشوں کے چار سے پانچ سپیل ہوں گے ۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بادل خوب گرجے اور جم کر برسے ، راولپنڈی میں 93 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی چلی ۔ صبح کے وقت موسم معمول پر آگیا ۔فیصل آباد ، سرگودھا ، گجرات ، شیخوپورہ اور اٹک سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی تیز ہواؤ ں کے ساتھ بارش ہوئی ،مٹی کا طوفان بھی کئی علاقوں میں آیا ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ مون سون میں معمول سے بیس فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔ پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا بارشوں کا زیادہ فوکس سندھ ہو گا ، کراچی میں شدید بارشوں کے چار سے پانچ سپیل ہوں گے ، پنجاب میں 40 فیصد زائد بارشوں کا امکان ہے ۔موسم کی خبر دینے والوں نے اگلے دو روز کے دوران پنجاب اور کشمیر میں مزید پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔