سرائے عالمگیر (صغیر راٹھو)رماہ رمضان میں ڈھول ،کنستر،ٹین ،ڈفلی بجاکرجگانے کی روایات دم توڑنے لگی ،نعت خواں پارٹیاں ماہ رمضان میں نیکیاں سمیٹنے کیلئے تیاریوں میں مصروف ،تفصیل کے مطابق شہریوں کو ماہ رمضان میں سحری کے اوقات میں جگانے والوں نے تیاریاں مکمل کر نی شروع کر دی ہیں ،مذہبی تنظیمیں اور نعت خواں پارٹیاں نیکیاں سمیٹنے کیلئے متحرک ہوگئیں ،قدیم روایات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس ایام میں روزہ رکھنے والوں کو سحری کے اوقات میں ڈھول ،کنستر،ٹین ،ڈفلی بجاکرجگایا جاتا تھا جبکہ گذشتہ چند دہائیوں سے نعتیں ،درود شریف ،قصیدہ بردہ شریف پڑھ کر شہریوں کو سحری کیلئے جگایا جاتا ہے ،جبکہ دیہی،مضافاتی علاقوں میں سابقہ روایات پر عمل کر تے ہوئے ڈھول بجانے والوں نے امسال بھی طنابیں کسنے کے علاوہ بازار سے کنستر ،ٹین و ڈبہ اور دیگر اشیاء کی خریداری مکمل کر لی ہے ،رمضان المبارک میں ڈفلی کیساتھ نعتیں پڑھنے کیلئے نعت خواں پارٹیاں بھی تیاریوں میں مصروف ہیں۔