ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ماہ جون میں ننکانہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤ ن152مجرما ن اشتہاری اور 08عدالتی مفروران کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق قا ئم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب نجیب اللہ پندرانی کی خصوصی ہدایت پر ننکانہ پولیس نے جون کے مہینے میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے جاری مہم کے دوران152مجرمان اشتہاری، 08عدالتی مفرور گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ24پسٹل30بور ،05عدد کلاشنکوف،03 عدد رائفل ،،10عدد شارٹ ہینڈ گنز،3225گرام چرس ،305 لیٹر شراب معہ 02عدد چالو بھٹی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی کی ۔ریلوے روڈ پر گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی ،بیوی جاں بحق ،خاوند شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ پر افضل بیکری کے قریب واپڈا ملازم غلام باری کے گھر میں اچانک گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر گھر میں سوئے میاں بیوی بری طرح جھلس گئے ،بعد ازاں غلام باری کی اہلیہ شمائلہ بی بی زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ غلام باری کو ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر فواد احمد سعید نے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے قریبی گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس پر قابو پانے کے لئے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی اضافی گاڑیاں منگوانا پڑیں ،جنہوں نے کامیاب آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔