ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ماہ مارچ میں ننکانہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤ ن 226مجرما ن اشتہاری اور 21عدالتی مفروران کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب رانا ایاز سلیم کی خصوصی ہدایت پر ننکانہ پولیس نے مارچ کے مہینے میں مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے جاری مہم کے دوران226مجرمان اشتہاری، 21عدالتی مفرور گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ36پسٹل30بور ،06عدد رائفل ،04کاربین،20عدد شارٹ ہینڈ گنز،بلٹ216 ،چرس1160گرام ،197 لیٹر شراب معہ 04عدد چالو بھٹی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی کی