counter easy hit

رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں ،برکتوں اور کائنات کے خالق سے استغفار، توبہ ، مناجات اور اللہ کو راضی کرنے کا مہینہ ہے۔کاشف محمود ورک

 month to work

month to work

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے رہنما و کونسلر بلدیہ شیخوپورہ کاشف محمود ورک نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں ،برکتوں اور کائنات کے خالق سے استغفار، توبہ ، مناجات اور اللہ کو راضی کرنے کا مہینہ ہے۔ رمضان المبارک مسلمانوں کے پاس اپنے رب کو راضی کرنے کا مہینہ ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی میزبانی کا مہینہ ہے ، جس میں روزہ دار مہمان ہوتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نےمیں کیا، کاشف محمود ورک نے کہا کہ رمضان المبارک میں روزہ رکھنے سے بھو ک پیا س انسان کو دوسروں کی بھوک اور پیا س کا احساس دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماہ میں اجتماعی عبادات کا حکم ہے۔انسان معاشرے کے محروم طبقات کا خیا ل رکھے۔ فقیروں ، مسکینوں ، ناداراور غریبوں کا احساس کرے۔ اسی لئے ماہ مقدس کے آخری عشرے میں فطرہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تاکہ مستحقین کو بھی خوشیوں میں شامل کریں۔اور ان کی ضروریات کا خیال رکھیں۔ا نہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امت مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ ماہ مبارک کے دوران خدا تعالی کی لاریب کتاب قرآن کریم کے مطالعے کوعادت بنائیں اور اس کے معانی اور مفاہیم پر خصوصی توجہ دے اور اس میں موجود اسرار و رموز کا باریک بینی سے جائزہ لے اور انہیں اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی پر نافذ کرے تاکہ انسانیت فلاح و ہدایت کے راستے پر گامزن ہوکر اخروی کامیابی سے ہمکنار ہوسکے۔انہو ں نے اسلامیان پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس ماہ مبارک میں اپنے مصیبت زدہ‘ دہشت گردی سے متاثرہ بھائیوں کو بھی ضرور یاد رکھیں اور انکی ضرورتوں کا خیال کریں۔