کولکاتا (خورشید اقبال) کولکاتہ (مغربی بنگال) سے شائع ہونے والا اردو کا پہلا آن لائن اردو ماہنامہ ‘کائنات’ کا تازہ شمارہ (جولائی 2016) منظر عام پر آ گیا ہے۔
اس شمارہ میں علیم صبا نویدی کی حمد پاک اور اسلم بدر کی نعت پاک کے علاوہ منظومات کے حصہ میں صابر اقبال، سعید صاحب، اصغر علی، راشد محمود راشد، محمد فاروق المنان، صبا جرال، کاشف بٹ اور مسرت حسین عازم کی غزلیں اور ستیہ پال آننداورعزیز بلگامی کی نظمیں اور عرفان عارف کے ہائکو موجود ہیں۔
بطورِ خاص پیش کش کے طور پر اس ماہ عالم خورشید کی بارہ غزلیں شامل کی گئی ہیں۔ نثری حصے میں ایم مبین ، جعفر محمود ہاشمی اور تبسم فاطمہ کے افسانے اور ابراہیم افسر اور سید مقبول حسین کے مضامین شامل ہیں۔
مشہور ترکی النسل اردو اسکالر خلیل طوق آر سے کامران غنی صبا کا انٹرویو بہت معلوماتی ہے اور امید ہے قارئین کو پسند آئے گا۔خورشید احمد عوان کا مزاحیہ مضمون “ڈاکٹر مزاح نگار” بھی دلچسپ ہے۔
عظیم انصاری نے اس ماہ جاوید نہال حشمی کے افسانوی مجموعے ”دیوار” پر اپنا تبصرہ پیش کیا ہے۔کائنات کا یہ شمارہ کے علاوہ گوگل پلے اسٹور سے ‘کائنات ایپ’ ڈانلوڈ کر کے پڑھا جا سکتا ہے۔