مہاراشٹر (ویب ٖڈیسک) اپنے ہی دورِ حکومت میں بھارتی وزیراعظم اقتدار سے باہر۔۔۔۔ مودی سرکار کو ہزاروں واٹ کا جھٹکا لگ گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی بھارت کی سب سے امیر ترین اور فنانشل حب قرار دی جانے والی ریاست مہاراشٹر کے اقتدار سے باہر ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں تین روز سے جاری سیاسی ڈرامے کے بعد ریاست کا اقتدار شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کے اتحاد کو مل گیا ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی کے نئے اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا،شیوسینا کے صدر ادھوٹھاکرے کل وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ گزشتہ روز بی جے پی کے راتوں رات بنائے گئے وزیر اعلیٰ نے اپنا استعفیٰ دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی کے پاس واضح اکثریت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہوئے ریاستی انتخابات میں بی جے پی واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور حکومت سازی کے لیے شیوسینا کے ساتھ اس کے معاملات تعطل کا شکار تھے۔