کراچی…….سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع مون گارڈن کیس میں ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ رکارڈ کا حصہ قرار دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں مون گارڈن کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مون گارڈن پراجیکٹ میں 186 فلیٹس ہیں ،98 فلیٹس سیل کردیئے گئے ہیں جبکہ 88 فلیٹس میں رہائشی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 48 دکانوں میں سے 39 دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے ۔اس موقع پردرخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ مون گارڈن کے بلڈرعبدالرزاق نے سپریم کرٹ سے مزید فلیٹس فروخت کرنے کی اجازت مانگی ہے، لہذا اسے مزید فلیٹ فروخت کرنے سے روکا جائے ۔عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ کی رپورٹ ریکارڈ کا حصہ قرار دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔