نئی دہلی: بھارت کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں و سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد100 تک پہنچ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں ہونے والی موسلا دھار بارش کی لپیٹ میں آ کر11 انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں، بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں اروناچل پردیش اور آسام خاص طور پر سیلاب سے شدید متاثر ہیں، صرف آسام میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو چکی ہے اور ریاستی حکومت نے پوری ریاست میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا ہے تاہم ہزاروں لوگوں کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے 5 بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے۔