اگر آپ زیادہ غصہ کرتے ہیں تو اسے پینے کی عادت ڈالیے۔حالیہ تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ زیادہ غصہ کرنا ،دل کے دورے کے امکانات بڑھا دیتا ہے۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ غصہ دل کے دورے کا باعث بنتا ہے۔ جتنا زیادہ غصہ کیا جائے گا، دل کے دورے کا خطرہ اتنا ہی بڑھ جائے گا۔ جبکہ یہ غصہ دل کے دورے کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
یہ نتائج ساڑھے تین ہزار سے زائد افراد کے رویوں اور ان کے اثرات پر کی جانے والی سات سالہ تحقیق کے بعد سامنے لائے گئے ہیں۔