لاہور: گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں چار مزید ریکارڈز پاکستان کے نام ہوگئے، پاکستانی محمد راشد نے بھارت سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، قومی کھلاڑی دنیا میں نام بنا رہے ہیں۔
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پاکستان نے چار مزید ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔ پاکستانی محمد راشد نے بھارت سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا۔ محمد راشد نے بغیر رکے ایک منٹ میں چار سو اٹھائیس مکے برسا کر بھارت کا ریکارڈ چھین لیا۔ پاکستانی اسد حنیف نے ایک منٹ میں انگوٹھوں پر تینتالیس پش اپس نکال کر نیا ریکارڈ بنایا۔ چالیس پونڈ وزن کیساتھ انگوٹھوں پر ہی اٹھائیس پش اپس نکالنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی حنیف کے نام رہا۔ محمد نعمان نے ایک منٹ میں دو سو ننانوے مرتبہ سٹک سے ہٹ کرکے ورلڈ ریکارڈ بنایا۔