counter easy hit

کھوکھر برادران کیخلاف گھیرا مزید تنگ ۔

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ ایکسائز سے کھوکھر برادران اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں، ٹیکس ادائیگی اور گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور محمد اصغر نے ڈی جی ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل کو کھوکھر برادران کی جائیدادوں سے متعلق مراسلہ بھجوایا ہے جس پر ڈی جی ایکسائز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز ریجن بی شکیل الرحمان اور ڈائریکٹر ایکسائز ریجن سی عمران اسلم کو ریکارڈ تیار کرنے کی ہدایت دے دی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کھوکھر برادران و اہل خانہ کی پراپرٹیز اور گاڑیوں کا ریکارڈ ایک روز میں تیار کرکے رپورٹ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل کو فراہم کرے گا جو اینٹی کرپشن کو ارسال کی جائے گی۔ واضح رہے محکمہ اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران پر مقدمہ درج کر رکھا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ریکارڈ کی طلبی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔دوسری جانب اینٹی کرپشن پنجاب نے کھوکھر برادران کے خلاف شکنجہ تیارکرلیا۔لاہور شہریوں کی اربوں روپے کی جائیدادیں ہڑپ کرنے والے کھوکھر برادران کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر لیا گیا۔لاہور سپریم کے حکم پر کھوکھر برادران کے خلاف جائیدادوں کی نشاندہی کرنے اور پتہ کرانے کے لیے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن. اصغر جوئیہ. ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔لاہور ٹیم میں بورڈ آف رہو نیوکے افسران. ایل ڈی اے کے افسران. ڈی سی لاہور سمیت افسران شامل ہیں۔ لاہور ٹیم 6 دن کے اندر اندر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی۔لاہور افضل کھوکھر اور سیف المکوک کھوکھر نے خود کو بچانے کے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کردیے۔