شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگانے کے لیے سلامتی کونسل میں آج ووٹنگ ہوگی ۔شمالی کوریا نے مزید پابندیاں لگنے کی صورت میں امریکا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی دھمکی دے دی۔
امریکا نے میزائل اور جوہری تجربے کے بعد شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگوانے کے لیے6 ستمبر کو سلامتی کونسل میں قرار داد جمع کرائی تھی، جس پر آج ووٹنگ کی جائے گی۔ قرار داد کی منظوری کے لیے تمام 9 ارکان کی جانب سے حمایت میں ووٹ درکار ہوں گے۔ ادھر شمالی کوریا نے مزید پابندیاں لگنے کی صورت میں امریکا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی دھمکی دے دی۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کچھ روز قبل ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا تھا، جس کے بعد جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساحل سے چند میل کے فاصلے پر فوجی دفاعی مشقیں کیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کا رویہ بہت بُرا ہے اسے روکناہوگا