ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری ماسک پہنیں اور آنکھیں بار بار دھوئیں ۔ اب تک سموگ سے بارہ سو سے زائد افراد متاثر ہو کر مختلف ہسپتالوں میں پہنچے ہیں
لاہور:لاہور میں سموگ مکمل طور پر ختم نہ ہو سکی ، صبح کے اوقات میں سموگ میں کمی اور شام میں اس کی شدت بڑھ جاتی ہے ، سموگ سے بارہ سو سے زائد افراد متاثر ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ۔ دوسری طرف پنجاب کے مختلف علاقے آج بھی دھند کی لپیٹ میں رہے ، موٹر وے کئی مقامات پر بند رہا ۔
اس صورتحال کء پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی اپیل ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری ماسک پہنیں اور آنکھیں بار بار دھوئیں ۔ اب تک سموگ سے بارہ سو سے زائد افراد متاثر ہو کر مختلف ہسپتالوں میں پہنچے ہیں جنہیں آنکھوں میں سوزش ، گلے کی بیماری اور سانس لینے میں دشواری کی شکایات ہیں ۔
دوسری طرف پنجاب میں دھند کا راج آج بھی برقرار رہا ۔ موٹر وے لاہور سے سیال موڑ ، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور فیصل آباد سے گوجرہ تک بند رہی ، نیشنل ہائی وے پر بھی دھند چھائی رہی اور حد نگاہ پچاس سے سو میٹر تک ریکار ڈ کی گئی ۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔