لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری پرویز الٰہی ان ایکشن ، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی مسلم لیگ ن کے مختلف رہنماؤن سے خفیہ ملاقاتیں، پنجاب میں سابق حکمران جماعت میں فاروڈ بلاک بنانے کی کوششیں تیز، مسلم لیگ نے بھی فاروڈ بلاک بننے سے روکنے کے لیے مریم نواز کو ایک بار پھر سیاسی میدان میں متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے لیگی اراکین سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں ن لیگ میں پیدا ہونے والے خلفشار کو مد نظر رکھتے ہوئے آءندہ کے لائحے عمل کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔ جبکہ لیگی رہنماء لاہور میں ہونے والی ان ملاقاتوں کی تردید کر رہے ہیں۔
سابق حکمران جماعت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ن لیگ میں جو فاروڈ بلاک کی خبریں سامنے آرہی ہیں اس فاروڈ بلاک کو روکنے کے لیے مریم نواز کو ایک بار پھر سیاسی اکھاڑے میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، جبکہ انکا ساتھ حمزہ شہباز دیں گے ، حمزہ شہباز اور مریم نواز مل کر باغی ارکان کو اعتماد میں لے گے ساتھ ہی مریم نواز کو یہ ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں کہ جارحانہ سیاسی حکمت عملی کی بجائے لیگی رہنماؤں سے ملاقات کر کے انہیں پارٹی میں بغاوت کے لیے آمادہ کیا جائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کو جیل کی سزا کے بعد لیگی رہنماؤں نے مریم نواز کی قیادت میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن میں بغاوت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، تاہم ایک بار پھر پارٹی قیادت نے پارٹی کی بھا گ دوڑ مریم نواز کو سونپنے اک فیصلہ کر لیا ہے۔