مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید ہوگئے۔
More than 3 Kashmiris martyred by Indian Army firing
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور روز بروز قابض افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 نوجوان شہید ہوئے اور 2 سے تین روز کے درمیان تقریباً 10 نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج بھی ضلع پلوراما میں قابض فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری شہید ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق کشمیریوں کو گلاب باغ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ واضح رہے کہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی میں قابض فوج کی کارروائیوں میں 33 کشمیری شہید اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔